انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان
برسبین (نیٹ نیوز ) انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلر کریگ اوورٹن کو نظر انداز کر کے جیک بال کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، 26 سالہ انگلش فاسٹ باؤلر جیک بال 10 نومبر کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم اب وہ سو فیصد فٹ ہیں اور انہیں اوورٹن پر ترجیح دیتے ہوئے پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انگلینڈ کے اعلان کردہ پلیئنگ الیون سکواڈ میں کپتان جوروٹ، ایلسٹرکک، مارک سٹونمین، جیمز ونس، ڈیوڈ میلان، جونی بیئرسٹو، معین علی، کرس ووکس، سٹورٹ براڈ، جیک بال اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔