ونٹر پولو کپ ،داؤد گروپ نے بلال سٹیل کو ہرادیا

ونٹر پولو کپ ،داؤد گروپ نے بلال سٹیل کو ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ کے دوسرے روز داؤد گروپ نے بلال سٹیل کو 9-5 سے ہرادیا۔تفصیلات کے مطابق میچ کا آغاز کافی تیز رہا دونوں ٹیموں نے پہلے چکر میں ہی دو دو گول سکور کیے۔ دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے مگر تیسرے اور چوتھے چکر میں داؤد گروپ نے پانچ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو 9-5 سے برتری دلا دی۔ داؤد گروپ کی طرف سے راجہ ارسلان نجیب سات خوبصورت گول سکور یے جبکہ میاں عبداللہ داؤد اور عمر اسجد ملہی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بلال سٹیل کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ نے تین، تیمور مواز خان اور ریحان بابر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج دوپہر دو بجے پہلا میچ ڈائمنڈ پینٹس اور نیوایج کے درمیان جبکہ دوپہر تین بجے پورشے کا مقابلہ ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس کے درمیان ہوگا۔