ہری پور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج ہوں گے

ہری پور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج ہوں گے

  

ہری پور (اے پی پی) ہری پور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج منعقد ہوں گے۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنے ساتھ فارم ب، والد کا شناختی کارڈ اور فوٹو ساتھ لائیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ہری پور کے سیکرٹری شوکت عزیز نے بتایا کہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کی ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز دن دو بجے اور 24 نومبر صبح نو بجے ایچ سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد ہوں گے، جو کھلاڑی بھی ان ٹرائلز میں شرکت کیلئے آنا چاہئیں وہ اپنے ساتھ فارم ب، والد کے شناختی کارڈ کی کاپی اور دو فوٹو ساتھ لیکر مقررہ وقت پر پہنچ جائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -