عدنان کی عمدہ باؤلنگ،سبزہ زار نے ماؤجمخانہ کو ہرادیا

عدنان کی عمدہ باؤلنگ،سبزہ زار نے ماؤجمخانہ کو ہرادیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سبزہ زارلائنز نے ماؤ جمخانہ کو3وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ماؤ جمخانہ نے مقررہ 30اوورز میں 136رنز بنائے ۔اسد علی نے 46رنز بنائے۔ سبزہ زار کے عدنان نے 6اور علی حیدر نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔اس کے جواب میں سبزہ زار لائنزنے مقررہ ہدف 7کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا وکٹ کیپر بلے باز رضوان خان نے بہترین اننگز کھلتے ہوئے 42 اور حیدر نے 20رنز بنائے جبکہ ماؤ جمخانہ کے بلال اور شاہ زیب نے 2,2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر سبزہ زار لائنز کے عدنان افتخار میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -