ٹی ٹو ئنٹی کپ ، لاہور وائٹس سرفہرست ،فیصل آباد اور لاہور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل ٹی 20- کرکٹ کپ ، لاہور وائٹس کی ٹیم سرفہرست جبکہ فیصل اور لاہور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20- کرکٹ کپ میں پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور وائٹس کی ٹیم نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ فیصل آباد اور لاہور کی ٹیمیں سات، سات پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں،کراچی وائٹس کی ٹیم بھی سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے،ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی ٹیم نے دو میچوں میں کامیابی حاصل جبکہ فاٹا، پشاور اور راولپنڈی کی ٹیم نے ابھی تک ایک، ایک میچ میں فتح حاصل کی ہے۔