آزاد کشمیر کے کرکٹرسے آسٹریلیا کے کلب نے 6ماہ کا معاہدہ کر لیا

آزاد کشمیر کے کرکٹرسے آسٹریلیا کے کلب نے 6ماہ کا معاہدہ کر لیا

  

راولاکوٹ(این این آئی) آزادکشمیر کے نوجوان کھلا ڑی کا اعزاز آسٹریلیا کے کرکٹ کلب نے نوجوان کرکٹر سے 6ماہ کا معاہدہ کر لیا کر کٹر سلما ن ارشاد کی طر ف سے پہلے ہی میچ میں 5وکٹیں اور دوسرے میچ میں آٹھ وکٹ حاصل کر نے کااعزاز چنا ر سپورٹس کلب پو ٹھی کے فاسٹ با ؤلر سلما ن ارشاد نے آسٹر یلیا میں کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی انہیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دیگر تین کر کٹرز کے ساتھ آ سٹریلیا کے مقامی کرکٹ کلبو ں نے 6 ماہ کا معاہدہ کیا ہے اس معائدے کے بعد گزشتہ روز آسٹریلیا سے مو صولہ اطلا ع کے مطابق پہلے ہی میچ میں سلمان ارشاد نے 46 رنز دے کر 5 وکٹیں اور دوسرے میں آٹھ وکٹیں 44 رنز کے عوض لے کر دھو م مچا دی ۔ سلمان ارشاد راولا کوٹ کشمیر کے پہلے کر کٹر ہیں جو عالمی سطح پر کر کٹ کی دنیا میں اُترے ہیں۔وہ چھ ماہ کے لیے آسٹریلیا کے معرو ف کر کٹ کلب باکس بیری کی طر ف سے کھیل ر ہے ہیں۔ چنا ر سپورٹس کلب پو ٹھی ، کاشر دیش الیون اور سپورٹس کلب پو ٹھی کے ذمہ داران مظہر حسین نذر ، آصف اشر ف ، اعجاز رحیم ، ساجد حنیف نے علا قے کے نامور سپوت کو عالمی سطح پر کشمیر کا نام اجا گر کر نے اور اپنی صلا حیت منوانے پر مبا رک دی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -