امیر کویت اچانک علیل ہوگئے ، طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل

امیر کویت اچانک علیل ہوگئے ، طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل

کویت سٹی (آئی این پی)امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اچانک علیل ہوگئے جس پر انھیں طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا نے امیری کورٹ کے امور کے وزیر شیخ نصر صباح الاحمد الصباح کے حوالے سے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ شیخ صباح کو ٹھنڈ لگ گئی ہے اور ان کا معمول کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر