ٓٓایک کروڑ 30لاکھ شامی باشندوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے ، اقوام متحدہ

ٓٓایک کروڑ 30لاکھ شامی باشندوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے ، اقوام متحدہ

دمشق(این این آئی)شام میں پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے باوجود ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد انسانوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ ابھی تک محاصرہ شدہ اور دور دراز علاقوں تک امداد پہنچانا مسلسل ایک مشکل امر ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتایاگیاکہ جن شامی باشندوں کو فوری امداد کی سخت ضرورت ہے، ان میں سے چالیس فیصد بچے ہیں۔ عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ابھی تک محاصرہ شدہ اور دور دراز علاقوں تک امداد پہنچانا مسلسل ایک مشکل امر ہے۔ شام کی خانہ جنگی ساتویں سال میں داخل ہو چکی ہے جبکہ اس عرصے میں وہاں تین لاکھ تیس ہزار سے زائد انسان ہلاک اور لاکھوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر