ہزاروں ایرانی، عراقی، شامی، افغان اور پاکستانی جنگجوؤں کو خراج تحسین

ہزاروں ایرانی، عراقی، شامی، افغان اور پاکستانی جنگجوؤں کو خراج تحسین

ادلب(این این آئی)ایرانی فوج کے سینئر کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی نے کہاہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے عراق میں دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول سرحدی علاقے راوہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سینئر ایرانی کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی نے کہاکہ عراقی سکیورٹی فورسز نے عراق میں دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول سرحدی علاقے راوہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔میجر جنرل سلیمانی نے ایران کی قائم کی گئی کثیر القومی فورس کا اعتراف کیا جس کو مزار کے محافط کہا گیا ہے۔جنرل سلیمانی نے اس فورس کے مارے جانے والے اور زخمی ہونے والے ہزاروں ایرانیوں، عراقیوں، شامی، افغان اور پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور سید حسن نصر اللہ نے اہم کردار کیا۔پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ پر جو افراد شام اور عراق میں مارے گئے ان کو اہلِ تشیع کے مقدس مقامات کے محافظوں کے طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ان کو مزار کے محافطوں کا نام دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر