شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست نامزد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست نامزد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو/سیؤل (این این آئی)جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا پر اضافی مالیاتی اور سفارتی دباؤ ڈالنے کے لیے اسے دہشت گردی کے ایک سرپرست ملک کے طور پر دوبارہ نامزد کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے راستے پر لانے کے لیے جاری ایک کوشش کا حصہ سمجھتا ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نوہ کیو ڈوک نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ امریکہ کی جانب سے کیا گیا اقدام شمالی کوریا کوسخت دباؤ اور پابندیوں کے ذریعے جوہری طور پر پاک کرنے کی بین الاقوامی برادری کی کوشش کا ایک حصہ ہے اور اس کا خیال ہے کہ اس سے شمالی کوریا کے جوہری مسئلے کو پر امن طور سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

عالمی منظر -