سعودی عرب ، ٹریفک خلاف ورزیوں پر عورتوں کا جیل کی سزا سے استثنیٰ
ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں خواتین کو ٹریفک خلاف ورزیوں کی بعض سزاؤں سے استثنیٰ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ ۔ خواتین کی ڈرائیونگ کے امو راو رٹریفک خلاف ورزیوں کے لائحہ عمل میں ترامیم کا بھی تذکرہ ہو گا۔اطلاعات یہ ہیں کہ ایسی خلاف ورزیاں جن پر ڈرائیور کو حوالات میں بند کرنے یا گاڑی اپنے قبضے میں لینے کی جو سزائیں مقرر ہیں۔ ان سے خواتین کو مستثنیٰ حاصل ہو گا۔ ان سے جرمانہ وصول کرنے پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔ دریں اثناء سعودی شہریوں نے اس اعلان پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دو بھاری نقصان ہوں گے۔ پہلا تو یہ کہ بعض خواتین اور لڑکیوں کو ٹریفک خلاف ورزیوں کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی اور دوسرا نقصان یہ ہو گا ۔
کہ یہ ایک طرح سے مرد و خواتین کے درمیان امتیاز کے عمل کو راسخ کرے گا۔مقامی شہریوں نے استثنیٰ کو پوری طرح سے مسترد کر دیا۔ دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ استثنیٰ کا یہ اعلان خواتین اور مردوں کے درمیان تفریق نہیں۔ استثنیٰ نہایت اہم ہے۔ اس کی بدولت سعودی سماج کی روایات کو تحفظ حاصل ہو گا۔ استثنیٰ کی مخالفت بے معنی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے موافق یامخالف آراء4 کا کھل کر اظہار کیا جا رہا ہے#/s#
****