چینی حکومت کاانٹرنیٹ پر قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں فوری بند کرنے کا حکم

چینی حکومت کاانٹرنیٹ پر قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں فوری بند کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چینی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر انٹرنیٹ پر قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کمپنیاں عام بینکوں کی نسبت زیادہ شرح سود پر قرض فراہم کرتی ہیں، جس سے یہ خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے کہ مقروض شہری یہ رقوم واپس ادا نہیں کر سکیں گے۔ گزشتہ سال کی نسبت چین میں رواں برس ایسی کمپنیوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ تقریبا 140 ارب ڈالر کا کاروبار کر رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -