داعش کو ریگستان میں بھی تباہ کردیاجائیگا،عراقی وزیراعظم
بغداد(این این آئی) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کو فوجی حد تک شکست ہو گئی ہے لیکن وہ دولت اسلامیہ کے خلاف حتمی فتح کا اعلان اس وقت کریں گے جب ریگستان میں بھی اس کو تباہ کر دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریگستان میں ابھی بھی بچے کھچے جنگجوموجود ہیں،ان کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے ،انہوں نے کہاکہ دولت اسلامیہ کو فوجی حد تک شکست ہو گئی ہے لیکن وہ دولت اسلامیہ کے خلاف حتمی فتح کا اعلان اس وقت کریں گے جب ریگستان میں بھی اس کو تباہ کر دیا جائے گا۔