ایران ، البوکمال میں تازہ لڑائی میں جنرل علی رضا اور پاسداران انقلاب کے چار اہلکار ہلاک

ایران ، البوکمال میں تازہ لڑائی میں جنرل علی رضا اور پاسداران انقلاب کے چار ...

تہران (آن لائن)ایران کے مشرقی شہر دیر الزور کے جنوبی شہر البوکمال میں ایک تازہ لڑائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کا جنرل اور چاراہلکار ہلاک ہوگئے۔ ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جنرل علی رضا نظری گذشتہ روز بوکمال شہر میں لڑائی میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ لڑائی میں پاسداران انقلاب کے چار اور اہلکار بھی مارے گئے۔ان ہلاکتوں سے صرف دو روز قبل پاسداران انقلاب کی چھاپہ مار یونٹ کے شام میں موجود یونٹ کے سربراہ میجر جنرل خیرا للہ صمدی بھی شام میں ہلاک ہوگئے تھے۔ واضع رہے کہ جنرل علی رضا نظری ایرانی فوج کے مرزا کوشک خان بریگیڈ کی توپ خانہ یونٹ سے وابستہ رہ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل نظری نے شمالی ایران کے ضلع گیلان کے رودسر علاقے میں شہید کے نام سے ایک فاؤنڈیشن بھی قائم کی تھی۔شام میں تازہ لڑائی کے دوران شمالی ایران کے مہدی موحد نیا، عارف کاید، پسیج ملیشیا کے بابک نوری ھریس اور ایک اور اہلکار بھی مارا گیا۔

مزید : عالمی منظر