امریکا کی چین اور شمالی کوریا کی 13کمپنیوں پر پابندی

امریکا کی چین اور شمالی کوریا کی 13کمپنیوں پر پابندی

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے چین اور شمالی کوریا کی 13 مختلف کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیا ن میں کہاکہ ان اداروں پر ایٹمی سرگرمیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔چینی اداروں پر الزام ہے کہ وہ تجارت کے ذریعے پیانگ یانگ کی مدد کررہے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی سرگرمیوں سے باز رکھنا اور مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -