شام میں داعش کو شکست ہو گی، ٹرمپ کا روسی ہم منصب کو فون

شام میں داعش کو شکست ہو گی، ٹرمپ کا روسی ہم منصب کو فون

  

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے ٹیلی فون پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے گفتگو کی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ دونوں صدور کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں شام کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ شام میں امن کے لیے سیاسی حل کی کوششوں پربھی اتفا ق ہوا ہے،بیان کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے کہاکہ شام کی صورت حال کو مستحکم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے،اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں، شام میں دہشت گردی کو یقیناً شکست ہوگی۔

مزید :

عالمی منظر -