خواجہ آصف نے کشمیریوں کے درد پر نظم ٹوئٹ کردی

خواجہ آصف نے کشمیریوں کے درد پر نظم ٹوئٹ کردی

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ٗبھارت کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر ہمیشہ پاکستان کی ترجیح رہا ہے اور رہے گا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کشمیریوں کے درد پر ایک شاعر کی نظم شیئر کی نظم میں کہا گیا ہے کہ

یہ کون سخی ہیں

جن کے لہوکی

اشرفیاں، چھن چھن، چھن چھن،

دھرتی کے پیہم پیاسے

کشکول میں ڈھلتی جاتی ہیں

کشکول کو بھرتی ہیں

یہ کون جواں ہیں ارضِ کشمیر

یہ لکھ لٹ

جن کے جسموں کی

بھرپور جوانی کا کندن

یوں خاک میں ریزہ ریزہ ہے

یوں کوچہ کوچہ بکھرا ہے

ایک موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -