نیو یارک پروازوں پر پی آئی اے کوسالانہ ایک ارب سے زائد خسارہ ہوا

نیو یارک پروازوں پر پی آئی اے کوسالانہ ایک ارب سے زائد خسارہ ہوا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ایئرلائن پی آئی اے کو گزشتہ سال نیویارک کے لیے پروازوں پر ڈیڑھ ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے امریکا کے لیے پروازیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سالانہ ایک ارب سے زائد خسارہ بتایا گیا ہے۔پی آئی اے کا امریکا کیلئے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں نیویارک کے لیے پی آئی اے کی پروازیں ختم کرنے پر میاں طارق جاوید نے برہمی کا اظہار کیا۔سیکر ٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی نے کمیٹی کو بتایا کہ خسارے کے باعث نیویارک کے لیے پی آئی اے کی پروازیں ختم کرنا پڑیں، گزشتہ سال نیویارک کے لیے پروازوں پر ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ 10 سے 12 سال سے نیویارک کے لیے پروازوں پرخسارہ ہورہا تھا۔سیکریٹری ایوی ایشن کی بریفنگ پر میاں طارق جاوید نے کہا کہ پروازیں خسارے میں ہیں توآپ عہدے سے مستعفی کیوں نہیں ہوجاتے۔

مزید : صفحہ آخر