ایئر چیف کی رائل فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ،9 سکواڈرن کا دورہ

ایئر چیف کی رائل فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات ،9 سکواڈرن کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے رائل فضائیہ کے تاریخی نمبر 9 سکواڈرن کا دورہ کیا اور اور رائل ائیر بیس مرحم پر ٹارنیڈو لڑاکا طیار ے میں ایک تربیتی فضائی مشن میں شرکت کی ۔ ان کی ائیر بیس آمد پر انہیں اس قابلِ فخر سکواڈرن کی آپریشنل سرگرمیوں اور اس کی شاندار تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ اس دورے کی ایک خاص وجہ یہ بھی تھی کہ اس سال پی اے ایف بیس مصحف میں ایک تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے نمبر 9 سکواڈرن کو رائل فضائیہ کے اس سکواڈرن کا جڑواں قرار دیا گیا تھا۔ رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر سٹیفن ہیلیر نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کی تھی اور پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر 9 سکواڈرن کے F-16 طیارے میں بیٹھ کر ایک تربیتی فضائی مشن میں حصہ لیا تھا۔قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر سٹیفن ہیلیر کے ساتھ وزارت دفاع (لندن) میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کئی پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو کی گئی۔ ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی مشقوں کی اہمیت اور آپس کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ائیر چیف مارشل سر سٹیفن ہیلیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اس کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کا دورہ بھی کیا او ر Peace South Asia Security Dynamics : Pivot to World کے موضوع پر لیکچر دیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -