سرکاری فنڈ ز سے ہمیں ہرانے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے، فاروق ستار

سرکاری فنڈ ز سے ہمیں ہرانے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن )سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستارنے کہا ہے کہ ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے، ان لوگوں کے خواب میں اب صرف چھیچھڑے نظر آرہے ہیں،کورنگی راشدلطیف اکیڈمی میں فاروق ستار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی والے خون پسینے کی کمائی حکومت کودیتے ہیں، اس کمائی کے پیسے سے ہمیں ہرانے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے،پیسا ہمارا ہے،کسی کو ہاتھ نہیں لگانے دیں گے۔میئر کراچی سید وسیم اخترنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ 8 سال قبل شہربناکر لوگوں کے حوالے کیا،علاقوں کا جو حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے،ایڈمنسٹریٹرزنے علاقوں کو تباہ کردیا،تباہ حال علاقوں اوراداروں کو ٹھیک کررہے ہیں،مرے ہوئے گھوڑے کی طرح ڈیپارٹمنٹس ملے ہیں ۔
فاروق ستار

مزید :

صفحہ آخر -