جیل خانہ جات کے 4افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات
لاہور(کرائم رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ جیل خانہ جات کے 4افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ جو نئیر آئی جی کے ساتھ کام سے انکار کر نیوالے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میا ں سالک جلال کو گر یڈ 21کی نئی آسامی پیداکر کے وہا ں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کوکوکمانڈنٹ آف پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ قاضی محمد اسلم قریشی کو ڈپٹی انسپکٹر جیل خانہ جات ہیڈ کوارٹر پنجاب ، ڈی آئی جی ساہیوال ریجن نوید روف کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن تعینات اور ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کو ڈی آئی جی ساہیوال کا اضافی چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔واضح رہے میا ں سالک جلال نے نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد اس کے ساتھ کا م کر نے سے انکار کر دیا تھااور موقف اختیار کیا کہ وہ اس سے سنئیر ہیں تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ان کے درمیان مشاورت کی کو شش کی جو بے سود ثا بت ہوئی، اور میا ں سالک جلال نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ۔ میا ں سالک جلال نئے تعینات ہو نے والے آئی جی کے خلاف حکومت پنجاب کی ہدایت پرکر پشن کی ایک انکوائر ی بھی کر چکے ہیں ۔ یہ انکوائر ی اس وقت عمل میں لا ئی گئی جب موجودہ آئی جی بطور سپر نٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل کا م کر رہے تھے جس میں انھو ں نے انھیں گہنگار قرار دیا تھا ۔ اب حکو مت پنجا ب نے میا ں سالک جلال کو گریڈ 21کی نئی آسامی پیدا کر کے وہا ں تعینات کر دیا ہے موجودہ آئی جی اور ڈی آئی جی میا ں سالک جلال دونو ں گر یڈ 20کے افسر ہیں تاہم اب دونو ں گریڈ 21کی سیٹ پر کا م کر رہے ہیں۔
تقرر و تبادلے