بل منظور کروانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کہاں سٹینڈ کرتا ہے

بل منظور کروانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کہاں سٹینڈ کرتا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ملک کا سپریم ادارہ ہے اور اس کے فیصلوں کی تائید ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی پاسداری سب پر فرض ہے وہ پاکستان کے سلسلے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حق میں بل منظور کروانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کہاں سٹینڈ کرتا ہے مستقبل کی نوجوان نسل اور دنیا کو ہم کیا پیغام دے رہے ہیں۔پارلیمنٹ کو ایسے فیصلے اور قانون بنانے ہوں گے جس کا فائدہ قوم اور ملک کو ہو ۔صاحب اقتدار بتائیں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے چار سال میں کتنے بل پاس ہوئے۔

مزید :

صفحہ آخر -