مسلم لیگ (ن)نے سیاہ کارنامہ سر انجام دیا فیڈریشن کو خطرات لاحق ہونے کا امکان ہے

مسلم لیگ (ن)نے سیاہ کارنامہ سر انجام دیا فیڈریشن کو خطرات لاحق ہونے کا امکان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے ’’روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کا بل مسترد کرواکر کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا ہے بلکہ ایک سیاہ کارنامہ سر انجام دیا ہے اور ایسا کرکے انہوں نے اداروں کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کی ہے (ن) لیگ کے طرز عمل سے فیڈریشن کو خطرات لاحق ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگوں نے اسلام آباد میں دھرنا دیا اور حکومت نے ان سے بات چیت کرنا مناسب نہ سمجھا اور جب عدالت نے دھرنا ختم کرنے کاحکم دیا تو تب حکومت کو خیال آیا کہ اب ان سے بات چیت کر لی جائے جس ڈھٹائی اور جس طرز عمل سے حکومت مملکت کے امور کو چلانا چاہتی ہے اس حکومتی روئیے کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس سوچ اور جس نظرئیے کو لیکر جس طرح سے رشوت خوری چوری اور ڈاکہ زنی پر بھی اداروں پر چڑھائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے ایسے نظریات سے سب سے زیادہ جو چیز متاثر ہو رہی ہے تو وہ فیڈریشن ہی ہے اس لئے نواز شریف اور ان کی حکومت کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -