قانون آئین سے متصادم، مستقبل میں پارلیمنٹ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ثابت ہو گا

قانون آئین سے متصادم، مستقبل میں پارلیمنٹ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ثابت ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے حق میں پارلیمنٹ کا پاس کردہ قانون آئین پاکستان سے متصادم ہے اور یہ مستقبل میں پارلیمنٹ کے ماتھے کا ٹیکہ ثابت ہو گا وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ قانون وہ ہوتا ہے جو آئین سے متصادم نہ ہو نواز شریف کے حق میں پاس کردہ پارلیمنٹ کا قانون دنیا کے کسی قانون کے مطابق نہیں ہے اس کا کوئی اخلاقی جواز بھی نہیں بنتا اور نہ ہی قانونی اور آئینی جن ارکان اسمبلی نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے ان کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔کامل علی آغا نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک کالا قانون پاس کرکے اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھی ہے۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور مشورہ کر رہے ہیں کہ اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیں۔
کامل آغا

مزید :

صفحہ آخر -