مسلم لیگ(ن ) نے جمہوریت کو داغدار اور تمام جمہوری اقدار کا گلا گھونٹ دیا

مسلم لیگ(ن ) نے جمہوریت کو داغدار اور تمام جمہوری اقدار کا گلا گھونٹ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایشو آف دی ڈے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ایک نااہل شخص کو اہل کروانے کے لئے تمام جمہوری اقداروں کا گلا گھونٹ دیا ہے جب ایک اعلی ترین عدلیہ نے کسی شخص کو نااہل قرار دیدیا ہے تو (ن) لیگ کیسے اسمبلی سے ایسے شخص کے حق میں ترمیم کر سکتی ہے (ن) لیگ نے ایسا کرکے جمہوریت کو دغدار کردیا ہے ہم (ن) لیگ کے ایسے روئیے کی مذمت کرتے ہیں اور اب بھی ہمارا (ن) لیگ سے یہی مطالبہ ہے کہ وہ اس ترمیم کو واپس لے اور عدلیہ سے محاز آرائی کی کیفیت بند کرے (ن) لیگ عدالتوں سے لڑنے کی بجائے عدالتوں میں پیش ہو کر دلیل کے ساتھ اپنا کیس لڑے اور اسمبلی سے غیر قانونی ترمیم منظور کروانے سے گریز کرے اسی میں جمہوریت کی بھی بہتری ہے اور ملک کی بھی بہتری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -