عمرہ زائرین کے بعد عازمین حج کیلئے بھی بائیو میٹرک لازمی قرار
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ زائرین کے بعد عازمین حج کے لیے بھی بائیو میٹرک لازمی قرار ،45سال سے زائد عمر اور12سال سے کم عمر حجاج کرام کو بھی بائیو میٹرک کی چھوٹ نہیں ملے گی،فنگر پرنٹس لازمی کروانا ہوں گے،عمرہ زائرین کی طرح عازمین حج کو بھی اعتماد کارپوریشن کی پُل صراط سے گزرنا ہو گا ،یاد رہے نئے عمرہ سیزن میں پاکستان سے عمرہ پر جانے والے ہر فرد کے لیے اعتماد سے بائیو میٹرک کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے ،ملک بھر کے عمرہ زائرین اور عمرہ ایجنٹوں کے بھر پور احتجاج کے بعد 4نومبر سے4دسمبر تک فنگر پرنٹس کی چھوٹ دی گئی ہے ،عمرہ ایجنٹوں اور ہوپ کے مطالبے پر سعودی سفیر نے 45سال سے اوپر کے اور12سال سے چھوٹے بچوں کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ دے دیا ہے ،ملک بھر میں 4دسمبر سے دوبارہ بائیو میٹرک کے خاتمے کے لیے احتجاجی تحریک شروع کی جا رہی ہے۔