پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو قربان نہیں کیا

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو قربان نہیں کیا

  

حیدر آباد(آئی این پی) ترجمان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی طرح جمہوریت کو قربان نہیں کیا‘نواز شریف تو معافی مانگ کر ملک سے باہر بھاگ گئے تھے ‘ لڑائی ہم نے لڑی‘ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے تو ڈاکو بھی سیاسی پارٹی بنا لیں گے ‘ نواز شریف عدالتوں سے لڑنے کی بجائے مقدمے لڑیں‘ نواز شریف میمو گیٹس میں پی پی پی پر غداری کا ٹھپ لگوانے عدالت گئے تھے ۔ بدھ کو نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ نواز شریف میمو گیٹ میں پی پی پی پر غداری کا ٹھپہ لگوانے عدالت گئے تھے۔ نواز شریف تو معافی مانگ کر ملک سے باہر بھاگ گئے تھے ‘ لڑائی ہم نے لڑی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے غداری کے مقدمے کے باوجود مشرف کو باہر جانے دیا۔ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی طرح جمہوریت کو قربان نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے تو ڈاکو بھی سیاسی پارٹی بنا لیں گے ۔ نواز شریف عدالتوں سے لڑنے کی بجائے مقدمے لڑیں۔

مزید :

صفحہ آخر -