اسمبلی میں نواز شریف کی قیادت پر اظہاراعتماد ہوا

اسمبلی میں نواز شریف کی قیادت پر اظہاراعتماد ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے مختلف جانب سے ہونے والی ان چہ مگوئیوں کو رد کردیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن )میں 60 اراکین کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اس بل پرعدم اعتماد کا ووٹ آئے گا لیکن ان کے سامنے اعتماد کاووٹ آیا ہے۔قومی اسمبلی میں مسترد ہونے والے بل پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بل مسترد ہو جانے کے بعد اب اس تکرار کو ختم ہو جانا چاہیے لیکن پھر بھی اگر کسی کے دل میں کوئی بات ہے تو نیا بل لے آئے ہم اس پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیں گے۔مصدق ملک نے کہاکہ اسمبلی میں تمام افراد موجود تھے جنھوں نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔مصدق ملک نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 17 میں اہلیت اور نا اہلیت سے متعلق تفصیلات موجود ہیں جس میں اہلیت کی شرط یہ ہے کہ آپ کو پاکستان کی کسی جماعت کا رکن ٗسربراہ یا پارٹی بنانے کیلئے پاکستان کا شہری ہونا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ اگر آپ سرکاری ملازم ہیں تو آئین کے آرٹیکل 17 میں واضح لکھا گیا ہے کہ اس صورت میں نہ تو آپ پارٹی بنا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کے رکن بن سکتے ہیں۔
مصدق ملک

مزید :

صفحہ آخر -