حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا مہنگا پڑے گا
اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ نااہل شخص کو اہل قرار دینا آئینی طور پر ناممکن ہے ٗاس طرح تو اجمل پہاڑی اور عزیر بلوچ کو بھی وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے تاہم امید ہے کہ سپریم کورٹ انتخابی اصلاحات ایکٹ کو ختم کر دیگی جب کہ حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا جب کہ وزیر خزانہ اور نوازشریف سب اقامے والے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہر محلے کو اوسط بل ڈال دیا جاتا ہے میٹر ریڈنگ کی اہمیت ہی نہ رہی، بجلی والوں کو 14 ہزار چالان روزانہ کرنے کا حکم ہے جبکہ پولیس کو بھی لازمی چالان روزانہ کرنے کا ٹاسک ملتا ہے۔
ٗ شیخ رشید احمد