قوم نواز شریف سے حساب لینے کیلئے بے چین

قوم نواز شریف سے حساب لینے کیلئے بے چین

شیخوپورہ(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک میں سیاسی گرد چاہتے ہیں جس سے انہیں فائدہ پہنچ سکے ،قوم نواز شریف سے حساب لینے کیلئے بے چین ہے مسلم لیگ حکومت میں ہونے کے باوجود سازش کا رونا رو رہی ہے ، ججز کو سوچنا چاہیے کہ طاقتور کے خلاف فیصلہ دیکر کب تک گالیاں سننی چاہئیں، حکومت آئینی فورمز میں معاملات حل کر ے، کسی آئین سے ماورا قدم کو قبول نہیں کیا جائے گا، اگر جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلزپارٹی سب سنبھال لے گی، عمران خان کی اصل شکل قوم کے سامنے آرہی ہے سمیع الحق سے اتحاد کر کے کونسا روشن خیال لا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد اسلم گل،سابق سینئرصوبائی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان،صدر لاہور ڈویژن رائے شاہ جہان بھٹی،جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن حاجی فلک شیر،ضلع شیخوپورہ کے صدر جاوید اکبر ڈوگر،تحصیل صدر یاور الطاف ورک ،سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : صفحہ آخر