مرغی کی باقیات سے تیل تیار کرنے والایونٹ سیل، 800 کلو آلائشیں تلف

مرغی کی باقیات سے تیل تیار کرنے والایونٹ سیل، 800 کلو آلائشیں تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کاروائی کر تے ہوئے مرغی کی دم، پر اور دیگر باقیات سے تیل تیار کرنے پر یونٹ سیل کر دیا گیا اور موقع سے 800 کلو آلائشیں برآمد کر کے تلف کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر کی زیر نگرانی ٹولنٹن مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے مرغی کی دم، پر اور دیگر آلائشوں سے تیل تیار کرنے پرنالے کے اوپر لگایا گیا یونٹ سیل کر دیا اور موقع سے 800 کلو آلائشیں برآمد کر لیں۔ اس حوالے سے اے ڈی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالا امین مینگل نے ویجلنس سیل کی اطلاع پر ٹولنٹن مارکیٹ میں سپیشل آپریشن کے احکامات جاری کیے تھے۔ کاروائی کے دوران پکڑے گئے یونٹ سے ناقص اور غیر معیاری تیل تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔علاوہ ازیں گندے نالے کی طرف کھلنے والی مزید 2 دکانوں کو بھی سابقہ وارننگ نوٹس پر عمل نہ کرنے کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لا ہور اور قصور میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر لا ہور میں 11 فوڈ پوائنٹس کو 79,000کے جرمانے جبکہ قصور میں 3فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 35ہزار کے جرمانے کرنے کے علاوہ 10کلو غیر معیاری بسکٹ اور مٹھائی،60 زائدالمعیاد سوڈا واٹر بوتلوں کوموقع پر ضائع کر دیا ۔ لاہور میں ضرار شہید روڈ پرالمدینہ غوثیہ ملک شاپ کو 4,000،مسلم روڈ پر بھٹی ملک شاپ کو1,500،القادر مرغ چنے کو3,000،رائیونڈ روڈ پر کامسیٹ یونیورسٹی کی زاہد کینٹین کو15,000اور یونیورسٹی میںیونائیٹد کیفے کو 15,000،مقبر ہ موڑ شاہدرہ میں المشہور بابا جلال دین مرغ چنے کو 5,000،پونچھ روڈ پر واقع بابا فقیریا ہوٹل کو 8,000،بسی مور پر واقع یو سف نان شاپ کو 1,500،مغلپورہ میں واقع ہر ا بونگ پائے کو 2,000،محمود بوٹی چوک میں واقع فیضے حسینی ہو ٹل ڈھابہ کو 3,000،داروگا والا چوک میں واقع میا ں انور ہوٹل کو 20,000 کے جرمانے صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، نو فوڈ لائسنس،کیڑے مکوڑوں کی موجودگی ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنیاد پرکیے گئے۔قصور میں کاروائی کر تے ہوئے ملک شوکت چسکا ہاؤس15,000، حافظ سویٹس 10,000، فیضان اختر ٹریڈ مارک10,000 اور موقع سے 5عدد بن،6عدد بریڈ، 60بوتلیں سوڈا واٹر، 10کلو غیر معیاری بسکٹ اور مٹھائی تلف کر دی گئی ۔
دریں اثنا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ملاوٹی مال میں مرچ، مصالحے، جعلی خشک دودھ، پاؤڈر ،پتی شامل جعلی چاکلیٹ ، سلانٹی، ٹافیاں، شہد، سوڈا ، کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور جعلی گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کو تلف کیا گیا۔ پی ایف اے ڈسکارڈ ایکٹ 2017کے تحت گٹکا اور دیگر لیکوئڈ ملاوٹی اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا جاتا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جس مال کا لیبارٹری تجزیہ لازم ہو اس کونتائج آنے تک وئیر ہاؤس میں رکھا جاتا ہے۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر تمام مال کو ایل ڈبلیو ایم سی کے تعاون سے تلف کر دیا جاتا ہے۔اس موقع پر وزیر خوراک بلال یسین کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور تمام متعلقہ ادارے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ ملاوٹی مال تلف کرنے سے نہ صرف عوام کو مھفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ ملاوٹ مافیا کی کمر ٹوڑنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -