وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں ، اسٹیلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سکیورٹی ڈویژن عامر اشرف خواجہ سیکرٹری تعلیم و تربیت تعینات ہوئے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار معروف افضل کی دس روز کی رخصت منظور ہوئی ہے ان کی جگہ وفاقی سیکرٹری بجلی ڈویژن نسیم کھوکھر کو سیکرٹری صنعت و پیداوار کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، معروف افضل 25 نومبر سے چار دسمبر تک رخصت پر ہوں گے، وزیر خزانہ اسحاق دار کے بعد سیکرٹری خزانہ مشاہد محمد بھی دس روز کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ مشاہد محمود بیس سے انتیس نومبر تک چھٹی پر ہوں گے ان کی جگہ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد کو سیکرٹری خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کی شازیہ میمن ڈی جی آئی ایس پی (ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) سندھ تعینات ہوئیں ہیں پولیس سروس گریڈ 20 کے عبدالرزاق چیمہ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں ہیں، نیکٹا میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے رضوان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئیں ہیں پولیس سروس گریڈ 19 کے گوہر مشتا ق بھٹہ کی خدمات بھی ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔ نیشنل پولیس بیورو کے گریڈ 20 کے امجد خان کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد کی گئیں ہیں پولیس سروس گریڈ 22 کے محمد ایوب قریشی 7 جنوری 2018 کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے ، پولیس سروس گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ سعید نوید کی خدمات حکومت پنجاب کو دی گئی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر