جاپان پاکستا نی انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کیلئے 61کروڑ روپے سے زائد الیکشن کمیشن کو دیگا

جاپان پاکستا نی انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کیلئے 61کروڑ روپے سے زائد الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن ) جاپان پاکستا نی انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کیلئے 61کروڑ روپے سے زائد الیکشن کمیشن کو دیگا،جاپان اور یو این ڈی پی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ معاہدہ کے تحت انتخابی عملہ کی تربیت، نتائج وصول کرنے کے نظام میں بہتریل بھی لائی جائیگی۔پاکستانی انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے سہ فریقی معاہدہ کیا گیا جس میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا ،پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر تاکاشی کورے اور یو این ڈی پی حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا حکومت جاپان الیکشن کمیشن سے تین سال تک تعاون جاری رکھے گا۔ بین الاقوامی پارٹنرز کیساتھ مل کر عام انتخابات کو صاف شفاف منصفانہ انداز میں منعقد کرائینگے۔ جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے اپنے خطاب میں کہا شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2020 تک 59 لاکھ ڈالرز دیئے جائینگے۔ یہ رقم پاکستان میں انتخابی عمل کی مضبوطی کیلئے فراہم کی جائیگی۔ کنٹری ڈائریکڑ یو این ڈی پی ایگانسیو ارتضی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو رزلٹ منیجمنٹ، جی آئی ایس اور خواتین کی بطور ووٹرز رجسٹریشن میں مدد کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -