شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونیوالے میجر اسحاق کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت

شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونیوالے میجر اسحاق کی جرأت اور ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر اسحاق کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید میجر اسحاق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید میجر اسحاق نے مادر وطن پر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ نچھاور کیا اور پوری قوم کو اس شہید سپوت کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔

مزید : صفحہ آخر