اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید پانچ ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید پانچ ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید پانچ ارکان پارلیمنٹ کی اسمبلی رکنیت بحال کردی جبکہ 26ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرا سکے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید پانچ ارکان پارلیمنٹ کی اسمبلی رکنیت بحال کردی جن میں قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کا ایک ایک جبکہ پنجاب اسمبلی کے تین ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں ۔26ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرا سکے جن میں قومی اسمبلی کا ایک ، بلوچستان اسمبلی کے دو، سندھ اسمبلی کے 18اور پنجاب اسمبلی کے پانچ ارکان شامل ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر