پاکستانی جاسوس ’’باز‘‘ جکڑ لیا بھارت کا مضحکہ خیز دعویٰ

پاکستانی جاسوس ’’باز‘‘ جکڑ لیا بھارت کا مضحکہ خیز دعویٰ

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے ایک بار پھر مضحکہ خیز دعوی کرتے ہوئے بھارتی ہواوں میں اڑتے ہوئے باز کو جکڑ لیا ہے اور ساتھ ہی اس پرندے پرپاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگادیا ہے۔بھارت پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے اور بھونڈے الزام لگانے کے انتظار میں رہتا ہے، کبھی غبارے، کبھی بکری تو کبھی طوطا تو کبھی کچھ اور۔اب تو ایسی حرکت کر ڈالی کہ بھارتی میڈیا اور خفیہ اداروں کی کارکردگی دیکھ کرلوٹ پوٹ ہونے کو دل چاہتا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنے خفیہ ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس نے بھارتی ریاست راجستھان سے ایک پاکستانی جاسوس باز کو پکڑا۔بھارتی پولیس نے اس باز سے آلہ جاسوسی بھی برآمد کرلیا ہے۔ پاکستانی دشمنی میں بھارتی ایسی ہی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرکے خود ہی پوری دنیا کوجگ ہنسائی کابھرپور موقع دیتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -