ختم نبوتؐ معاملہ، ظفرالحق کی کمیٹی رپورٹ جاری کرنے کی تردید

ختم نبوتؐ معاملہ، ظفرالحق کی کمیٹی رپورٹ جاری کرنے کی تردید

  

اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ختم نبوت اقرار نامے میں تبدیلی پر بنائی جانیوالی کمیٹی کی رپورٹ کے جا ر ی کرنے کی تردید کردی ،بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ کے دفتر سے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں راجہ ظفر الحق نے کہا میں نے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ، اخباروں سے پتہ چلا ہے ، نئی حلقہ بندیوں کے حوا لے سے بل پر تمام جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے ، امید ہے بل جلد سینیٹ سے منظور ہوگا ۔

مزید :

صفحہ آخر -