نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ہسپتال میں موجود: اعتزاز احسن

نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ہسپتال میں موجود: اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اعتزاز احسن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ثبوت لندن کے ہسپتال میں پڑے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا، 'نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ایک ہسپتال میں ہے اور وہ خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر رہی، بلکہ درحقیقت ملک میں جمہوریت نواز شریف کے اقدامات اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیانات سے ڈی ریل ہورہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -