سازشیں کرنیوالے عوا م کے سامنے سرجھکادیں تو ملک کیلئے بہتر ہو گا : مریم نواز

سازشیں کرنیوالے عوا م کے سامنے سرجھکادیں تو ملک کیلئے بہتر ہو گا : مریم نواز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ اداروں کے ا حترام کی آڑمیں آئین کیخلاف فیصلوں پرسوال تواٹھیں گے، ماورائے آ ئین قدم اٹھائیں گے تو حساب دیناپڑیگا، سازشیں کرنیوالے عوام کے سا منے سرجھکادیں توملک کیلئے بہترہوگا، معافی،این آراویاسائیڈپرہو نے سے ملک کونقصان ہوگا، وقت بتائیگانوازشریف کااقدام پاکستان کی بہتری کیلئے تھا،ماورائے آئین اقدام کیخلاف بات کرنے سے ملک کا فائدہ ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) میں مثالی اتحادہے، نااہلی،کرپشن،عدالتوں کاکارڈکھیلنے والوں کوفکرہونی چاہیے، اپوزیشن کواپنی صفوں کی فکرکرنی چاہیے۔ پاکستان کے تمام ادارے ہمارے لیے قابل احترام ہیں، تلخ حقائق بیان کرنے کو ٹکراوکانام دینابالکل غلط روش ہے، فیصلہ کن اورپاکستان کی آئندہ کی راہ متعین کرنے کامرحلہ آچکاہے۔مریم نواز نے کہا کہ میرانہیں خیال کہ نوازشریف نے کو ئی سخت بات کی ہے،میاں صاحب خبردارکررہے ہیں ٹکراوکی صورتحال پیدانہ کی جائے، کروڑوں ووٹ لینے والے کو اقامہ پرنااہل کردیا، عوام کے مینڈیٹ کامذاق اڑایاگیا،اس کیخلاف آوازاٹھے گی اور اگر ٹکراو نظرآرہاہے توسوال یہ ہے کہ ٹکراوکس نے پیداکیا؟ کس نے ا یسی صورتحال پیداکی کہ اس کوٹکراوکانام دیاجارہاہے؟ ترقی کے سفرکیلئے نوازشریف نے بہت کچھ برداشت کیا،کل کے د ن نے ثابت کیاکہ جمہوریت کمزورنہیں ،جمہوریت تب کمزورہوتی ہے جب لیڈرکمزوری دکھاتے ہیں۔نوازشریف نے خودکہاپہلے نظریاتی نہیں تھااب بن گیاہوں، نوازشریف اب نظریہ بن گیاہے،جوگھرگھرپھیل چکا ہے، قربانیوں،جلاوطنی اورسزاؤں نے نو ازشریف کومزیدمضبوط کیا، حق کیلئے لڑنا آسان نہیں،قربانیاں دینا پڑتی ہے،1990 میں ایسے مقدمات کاسامناکیایہ کوئی نئی بات نہیں،میاں صاحب کوسزادینے کیلئے جرم ڈھونڈاجارہاہے۔

مریم نواز شریف

مزید :

علاقائی -