مریم نواز کا شہید میجر کو خراج عقیدت

مریم نواز کا شہید میجر کو خراج عقیدت

  

لاہور (این این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے پاک فوج کے شہید میجر اسحاق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کی تصویر شیئر کی اور لکھا قوم کے بیٹے آپ کو سلام۔واضح رہے کہ بدھ کی صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے۔

مریم نواز

مزید :

علاقائی -