پاکستان میں توانائی کی ضروریات پور ی کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں: یو ایس ایڈ

پاکستان میں توانائی کی ضروریات پور ی کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یو ایس ایڈ پنجاب کی ڈائریکٹر لیا سوانسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں توانائی کی ضروریا ت پورا کرنے کے لئے مل کرکام کرنے کو تیار ہے، ہم پاکستان میں انفراسٹریکچر ،آپریشنل بنیادیں بہتر بنانے اور پالیسی اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے تعاون کر رہے ہیں تاکہ ملک کا توانائی کا شعبہ مزید مؤثر ، پائیدار اور دیرپا بہتری کی جانب گامزن ہو سکے۔ پا ک امریکہ سینٹر برائے ایڈوانس سٹڈیز پاکستان میں توانائی کے چیلنجوں کے لئے جدید اور عملی حل ڈھونڈنے کے لئے تحقیق کو فروغ دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق توانائی کے تحفظ اور کھپت کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس لاہور میں منعقد ہوئی ، جس میں یو ایس ایڈ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اپنی شراکت داری کے حوالے سے نمائش کا انعقاد کیا، اس کانفرنس کا افتتاح یو ایس ایڈ پنجاب کی صوبائی ڈائریکٹر لیا سوانسن ، وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالد ، سی ای او لاہور نالج پارک ڈاکٹر زبیر اقبال غوری ، اعلیٰ سرکاری حکام، ماہرین تعلیم اور نجی شعبے کے عہدیداروں نے کیا ۔کانفرنس کے میزبانی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کی جبکہ یہ کانفرنس اور نمائش یو ایس ایڈ کے فنڈڈ ادارے پاک امریکہ سینٹر فار ایڈوانس سٹیڈیز (USPCAS-E) نے سپانسر کی تھی۔ملک میں توانائی کی بہتری اور تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کر اور اپنے خیالات ایک دوسرے سے شیئر کرنے کے لئے انجینئرز، محققین، توانائی کے ماہرین، مینوفیکچررز اور تعمیراتی ڈیزائنرز کو کانفرنس کے ذریعے ایک چھت تلے جمع کیا گیا۔
یو ایس ایڈ

مزید :

علاقائی -