ڈاکٹر کشف ریاض کی عبوری ضمانت میں 10روزہ توسیع

ڈاکٹر کشف ریاض کی عبوری ضمانت میں 10روزہ توسیع

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گردہ سکینڈل میں ملوث سیاسی راہنما چودھری سرور کے بھانجے ڈاکٹر کشف ریاض کی عبوری ضمانت میں 10روز کی توسیع کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عبدالحق نے ایف آئی اے حکام سے دوبارہ ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ملزم نے عدالت میں موقف اختیارکررکھا ہے کہ کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیاہے،ایسے گھنوانے جرم میں میرا اس کاکوئی ہاتھ نہیں ہے جبکہ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم دیگر ملزمان کے ساتھ مل کرشہریوں کے گردے نکالتا تھا،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

B

مزید : علاقائی