لاہور ہائیکورٹ کاتھل ٹیکسٹائل ملز کو 19 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کاتھل ٹیکسٹائل ملز کو 19 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل بینک ڈیفالٹر کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کو 19 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے نیشنل بینک پاکستان کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 27 ایکڑ ایک کنال کی فیکٹری مشینری سمیت رہن رکھوا کر قرض لیا، قرض کے لئے تنویر عزیز شیخ، احمد شیخ، محمو تیمور، عائشہ تنویر اور بینش تیمور نے گارنٹی بھی دی، قرض کی عدم ادائیگی پر کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کو 2013ء میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا،ڈیفالٹر ٹیکسٹائل ملز کے خلاف 13 کروڑ 16 لاکھ 64 ہزار روپے کی ڈگری جاری ہو چکی ہے، درخواست گزار بینک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت رقم کی ریکوری کے لئے ڈیفالٹر کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کالونی تھل ٹیکسٹائل ملز کو 19 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیاہے۔

ٹیکسٹائل مل نیلام

مزید : علاقائی