پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر حکام سے جواب طلب

پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر حکام سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگرمدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایل پی جی کی قینتوں میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل کے مطابق حکومت نے ایل پی جی فی میٹرک ٹن پر 4669 روپے اضافی ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکس مقامی سطح پر فروخت ہونے والی ایل پی جی پرلگایا گیا ہے اور اضافی ٹیکس لگانے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ،درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ ایل پی جی پر لگائے گئے اضافی سیل ٹیکس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پٹرولیم ڈویلپمنٹ

مزید :

علاقائی -