20 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی کی سپرداری کیلئے دائر درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس

20 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی کی سپرداری کیلئے دائر درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ نے 20 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی کی سپرداری کے لئے دائر درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے نعمان سلطان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انار کلی میں منی چینجنرکا کام کرتا ہوں،تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد کاروبار کر رہا ہوں، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے چھاپہ مار 20 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی ہے ،ماتحت عدالت سے ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور ہو چکی ہیں، ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے رقم واپس نہیں کی جا رہی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایف آئی اے کو رقم واپس کرنے کا حکم دے، عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کاروائی 11 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
نوٹس

مزید :

علاقائی -