ترک شہریوں کی ملک بدر ی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے لئے وکیل کو مہلت

ترک شہریوں کی ملک بدر ی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے لئے وکیل کو مہلت

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ترک شہریوں کو ملک بدر کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سول ایوی ایشن کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کیلئے درخواست گزار کے وکیل کو مہلت دے دی ۔عدالت میں درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پرسول ایو ایشن اتھارٹی نے 13 اور 14 اکتوبر کا سفری ریکارڈ پیش کیا، وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ سفری ریکارڈ میں لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹ کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں، درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے ریکارڈ کے جائزہ کے لئے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ عدالتی احکامات کے برعکس ترک شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے ،ذمہ دار حکام کی خلاف کارروائی کی جائے۔

وکیل کو مہلت

مزید :

علاقائی -