56چیف ایگزیکٹو افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے نیب کو درخواست

56چیف ایگزیکٹو افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے نیب کو درخواست

لاہور(نامہ نگار)56کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے نیب میں درخواست جمع کروادی گئی ہے۔یہ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے نیب میں جمع کروائی ہے ،درخواست گزار میں وقف اختیار کیاگیا ہے کہ 56کمپنیز میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آچکی ہے اور اس حوالے سے کیس ہائیکورٹ اور نیب میں زیر سماعت ہے، درخواست میں یہ بھی کہا گیاہے کہ کمپنیز میں کرپشن بے نقاب ہونے پر چیف ایگزیکٹو افسران کسی بھی وقت ملک سے فرار ہوسکتے ہیں ،ان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں ،56کمپنیز کیس میں کرپشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں کی سماعت 28نومبر کو ہوگی۔

56چیف ایگزیکٹو

مزید : علاقائی