ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو سائل کی ملازمت میں توسیع کا حکم
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمہ کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈیژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے عقیلہ افضال کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ باپ کے کوٹہ پر ملازمت ملی، اب دو سالہ کنٹریکٹ کی مدت 31 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، ریلوے حکام اس کی ملازمت میں توسیع دینے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے، درخواست گزار نے آئینی درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ملازمت میں توسیع دینے کا حکم دے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔