شک کی بنیاد پر سزائے موت کے دو مجرم بری

شک کی بنیاد پر سزائے موت کے دو مجرم بری

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ نے 4 دفعہ سزائے موت کے دو مجرموں کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی، وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرمان کو شک کی بنیاد پر ملوث کیا گیا ،ایڈیشنل سیشن ججز پتوکی نے مجرموں ریاست اور شکیل کو 2013 ء میں چار چار دفعہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا، عدالت نے ریاست اور شکیل کو اپنے ماں باپ اور دو گارڈز کو فائرنگ کر کے قتل کرنے پرمذکورہ بالاسزا سنائی تھی،دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ نہیں ہیں جس پر عدالت نے وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں کوبری کر دیاہے۔

دو مجرم بری

مزید : علاقائی