سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خاکروب کا موقف سن کر مئیرکو فیصلہ کرنے کی ہدایت

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خاکروب کا موقف سن کر مئیرکو فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ملازم کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائردرخواست پر میئر لاہور کو درخواست گزار کا موقف سن کر ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خاکروب عنایت مسیح کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں میئر لاہور اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاکروب عنایت مسیح سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے فروری سے ریٹائر ہو چکا ہے، ریٹائرمنٹ کے باوجود درخواست گزار کو پنشن ادا نہیں کی جا رہی، پنشن نہ ملنے اور متبادل روزگار نہ ہونے سے عنایت مسیح قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خاکروب کو پنشن ادا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر میئر لاہور مبشر جاوید کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

مزید : علاقائی